جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

ہماری ویب  |  May 09, 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک پیغام: یہ 21ویں صدی ہے، جھوٹ کا پردہ چاک ہوچکا ہے!

اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی سازشوں کا پول کھولتے ہوئے واضح کر دیا کہ بھارت اپنے ہی علاقے میں تنصیبات کو نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگا رہا ہے — مگر اب نہ وہ وقت ہے، نہ وہ زمانہ۔

انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امرتسر میں اپنی ہی تنصیبات کو چار پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا، جن میں سے صرف ایک پاکستانی علاقے ڈنگا میں آ گرا، باقی تین خود بھارت میں گرے۔ مقصد؟ دنیا کو گمراہ کرنا اور پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا۔

ترجمان پاک فوج نے دبنگ انداز میں کہا،

"جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا کو پتا چلے گا، میڈیا کو نہیں بتانا پڑے گا۔"

انہوں نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلمی سیناریو بنا کر ایک مصنوعی جنگی ماحول پیش کر رہا ہے، حالانکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، اور عوام اپنی افواج پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان اب تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرا چکا ہے، جن میں سے ایک حملے میں 4 فوجی زخمی اور 3 شہری شہید ہوئے۔ تمام ڈرونز کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کی دراندازی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا سکے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا،

بھارت کو بالی ووڈ سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آنا ہوگا۔ یہ 18ویں صدی نہیں کہ من گھڑت کہانیوں سے دنیا کو بہکا سکیں۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے، اور دشمن کی کوئی بھی چال اب چھپنے والی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More