دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

بی بی سی اردو  |  May 09, 2025

انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ کے میچز ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔گذشتہ شب انڈیا نے پاکستان پر اپنے تین فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کا الزام لگایا تھا جس کی اسلام آباد نے تردید کی تھی۔پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک پاکستان نے انڈیا کے 77 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پانچ انڈیا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انڈّیا نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا۔لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں طرف جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔عالمی رہنماؤں نے دونوں ملکوں سے تحمل اور تناؤ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے 'ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔'

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More