دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

ہماری ویب  |  May 08, 2025

بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد ان کے اداکاروں کی طرف سے 'آپریشن سندور' کی حوصلہ افزائی پر ایک طرف جہاں دیگر ستاروں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا وہیں عروہ حسین نے تو بھارتی اداکاروں کو لتاڑ کے رکھ دیا۔

انہوں نے اجے دیوگن، کاجول، ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مخاطب کیا اور کہا، اب دفع کردیں ان بھارتی بے حس اداکاروں کو۔ پتا نہیں ایسی کون سی فلم کردی انھوں نے کہ آپ مر رہے ہیں۔ یہ مردہ انڈسٹری ہے!

اس سے پہلے عروہ نے ایک اور اسٹوری انسٹاگرام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا؛

"اس وقت میرے پروفائل پر بہت سے جاہل بھارتی بے تکی باتیں اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں جو ان کے میڈیا نے ان کے ذہنوں میں بھر دیے ہیں، کیونکہ ان کی حکومت صرف نفرت پر پلتی ہے! ہم برسوں سے اپنے شیطانی ہمسائے کے خلاف پروپیگنڈہ وار کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے اب ہمیں حقیقت پہچاننے میں دیر نہیں لگتی۔

بھارت کو ہر بار پاکستان کی ایک نرم، مثبت شبیہ سے خطرہ محسوس ہوتا ہے! ہم ایک پُرامن قوم ہیں، مگر ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھو! ہم اپنے دفاع کا فن خوب جانتے ہیں۔ ہم کشمیر اور بے شمار دیگر محاذوں پر اتنا کچھ دیکھ چکے ہیں کہ اب کسی کا ڈر باقی نہیں رہا۔

ہمارے برابر ایک ایسا بدصورت اور نسل پرست ہمسایہ بستا ہے جو اپنے ہی ملک میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو مار دیتا ہے — اور اب ہمارے معصوم بچوں اور عورتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت دہشت گردی کا اصل چہرہ ہے، اور دنیا اب یہ سچائی دیکھ رہی ہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More