سالے کی شادی میں کھانا ضائع ہوتا دیکھ کر بلبلا اٹھے۔۔ منیب بٹ نے ویڈیو بنا کر شادی میں آئے مہمانوں کے لتے لے ڈالے ! دیکھیں

ہماری ویب  |  May 05, 2025

"اگر آپ شادی کے مہمان ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پلیٹ میں آدھا کھانا بچا کر ضائع کر دیں!" — منیب بٹ

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اپنی سالی ایمن خان کے بھائی معاذ خان کی شادی میں شرکت کی، جہاں وہ نہ صرف خوشیوں میں پیش پیش رہے بلکہ مہمانوں کی خاطر مدارت میں بھی خوب سرگرم دکھائی دیے۔ شادی کی تقریبات رنگ و نور سے بھرپور تھیں، مگر ان تقریبات کے بیچ منیب بٹ نے ایک سنجیدہ مسئلے کی جانب توجہ دلا دی۔

منیب بٹ نے اپنی وی لاگ ویڈیو میں شادی کی ایک عام لیکن افسوسناک روایت پر کھل کر بات کی — کھانے کا ضیاع۔ انہوں نے شادی میں کھانے کے انتظام کی ذمہ داری خود سنبھالی تھی اور اسی دوران انہوں نے دیکھا کہ بہت سے مہمان اپنی پلیٹیں ضرورت سے زیادہ بھر لیتے ہیں، مگر کھانے کو مکمل ختم نہیں کرتے۔ وہ پلیٹیں آدھی کھانے کے ساتھ ہی ضائع کر دی جاتی ہیں۔

منیب نے کیمرے پر بچا ہوا کھانا دکھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کھانے کی کمی کا نہیں، بلکہ ہماری سوچ کا ہے۔ ان کے مطابق کھانا ہر کسی کے لیے کافی ہوتا ہے، لیکن جب مہمان احتیاط نہ کریں اور بلا وجہ پلیٹیں بھریں، تب یہ نعمت ضائع ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ وی لاگ تیزی سے وائرل ہوا اور انٹرنیٹ صارفین نے منیب بٹ کے اس جرات مندانہ بیان کو خوب سراہا۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ وہ بھی اپنے خاندان میں ایسا ہی ہوتا دیکھتے ہیں، مگر کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ کچھ نے کہا کہ ہمیں صرف اتنا کھانا لینا چاہیے جتنا ہم کھا سکتے ہیں، اور کچھ نے کھانے کے ضیاع کو "قوم کی اجتماعی بے حسی" قرار دیا۔ البتہ کچھ صارفین نے منیب بٹ کے ماضی کو یاد کرتے ہوئے یہ بھی کہاں کہ اپنی ہر تقریب میں کروڑوں اڑانے کے بعد اب سالے کی تقریب میں کھانا ضائع ہوگیا تو منیب سے کیوں برداشت نہیں ہورہا۔

بہرحال منیب بٹ کی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ایک فنکار صرف اسکرین پر نہیں، بلکہ حقیقی زندگی میں بھی مثبت پیغام دے سکتا ہے۔ ان کا یہ قدم نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ معاشرتی شعور اجاگر کرنے کی ایک اچھی کوشش بھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More