تنہائی میں روتا ہوں اور رب سے دعا کرتا ہوں کہ۔۔ مرحوم شیف ذاکر کے کتنے بچے ہیں؟ نجی زندگی کے متعلق چند باتیں

ہماری ویب  |  Apr 22, 2025

“تنہائی میں روتا ہوں اور رب سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اپنی پناہ میں رکھے کیونکہ رب نے مجھے بہت شہرت اور عزت بخشی ہے“

یہ الفاظ ہیں مرحوم پاکستانی شیف ذاکر قریشی کے جنھوں نے چند سال پہلے ڈیلی دنیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

شیف ذاکر 16 فروری 1967 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انٹروہیو میں شیف ذاکر نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان آرمی یا ایئر فورس سے وابستہ ہونا چاہتے تھے البتہ قسمت انھیں اس شعبے کی جانب لے آئی اور مختلف ممالک میں ہوٹلز سے کھانا پکانے کا تجربہ حاصل کیا۔

شیف ذاکر کا کہنا تھا کہ شیف بننے کے لئے کسی مخصوص تعلیمی قابلیت کی نہیں بلکہ چند سالوں تک اس کام کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی اچھا کھانا پکاتی ہیں اور انھوں نے یہ کام اپنی والدہ سے سیکھا البتہ ان کی 3 بیٹیاں فرمائش کر کے والد سے اپنے من پسند کھانے بنواتی ہیں۔

واضح رہے کہ شیف ذاکر کافی عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز کے زریعے علاج کروا رہے تھے۔ امریکہ میں ڈاکٹرز کے جواب دینے کے بعد وہ انتقال سے ایک مہینہ پہلے پاکستان آگئے تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More