ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2025

"عزت دو گے تو عزت ملے گی، سینئر ہونا کافی نہیں، "ایک سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ احترام بناتا ہے۔ سینئر جیسا رویہ بھی ہونا چاہیے فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو سینئر ہونے کے باوجود اپنے کام میں پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپناتے — رجب بٹ کا فہد مصطفیٰ کو دوٹوک پیغام

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکار فہد مصطفیٰ کے درمیان جاری لفظی جنگ ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنے تازہ پوڈکاسٹ میں کھل کر فہد مصطفیٰ کے بیانات پر تنقید کی اور اپنا مؤقف واضح کیا۔

رجب بٹ نے کہا، "ایک سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ احترام بناتا ہے۔ اگر تم خود عزت نہ دو تو تمہیں عزت کیسے ملے گی؟ آج کل کے بچے بھی بدتمیزی برداشت نہیں کرتے، تو ہم کیوں کریں؟"

ان کے مطابق، "اگر میں کسی نویں کلاس کے اسٹوڈنٹ سے بھی تلخ انداز میں بات کروں گا، تو وہ بھی پلٹ کر جواب دے گا۔ سینئر ہونا کوئی اعزاز نہیں جب تک تمہارا رویہ ویسا نہ ہو۔"

یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ "اپنے خاندانوں کو بیچ رہے ہیں"۔ اس پر رجب بٹ نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور جواب دیا، "یہ کیا بات ہوئی کہ ہر کوئی اپنی فیملی کو بیچ رہا ہے؟ اگر ہم یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ساتھ ویڈیوز بنائیں تو وہ بیچنا کہلاتا ہے، لیکن اگر آپ ڈرامے یوٹیوب پر ڈالیں اور کروڑوں ویوز لیں تو وہ فن ہے؟"

رجب کا کہنا تھا، "میں فہد کا شو 'جیتو پاکستان' بہت پسند کرتا تھا، لیکن جب وہ بیان سنا تو دل سے اتر گئے۔"

سوشل میڈیا پر یہ بحث اتنی شدت اختیار کر چکی ہے کہ شمعون عباسی، فیصل قریشی اور فیضان شیخ جیسے اداکار بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن لگتا ہے کہ یہ خاموشی بھی اپنے اندر بہت کچھ چھپائے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More