پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، انڈیکس گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، 100 انڈیکس 6287 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 504 کی سطح پر آ گیا۔
امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے پر آ گئی ہے۔