مرغی، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سچ ٹی وی  |  Apr 05, 2025

 مرغی مٹن اور بیف کی قیمتیں شہریوں کی خرید سے باہر دکاندار شہریوں سے من چاہی قیمت وصول کرنے لگے۔ 

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 760 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف شہر میں مٹن کا سرکاری ریٹ 1 ہزار 6 سو مقرر ہے، جو ہزار روپے زائد یعنی 2 ہزار 6 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دکان دار سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کر رہے۔ جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے جانوروں کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کی گورنمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ میں کوئی بچت نہیں ہوتی، 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More