اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا۔

یورپی میڈیا کے مطابق لیبرممبران پارلیمنٹ یوآن یانگ اورابتسام محمد کو گرفتار کیا گیا، دونوں ارکان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر تھیں۔

ٹیرف لگانے سے کاروبار امریکا میں واپس آ رہے ہیں، ٹرمپ

یورپی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل مخالف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نےگرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں  لینا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی ہم منصبوں کو واضح کر دیا اس طرح کا سلوک قبول نہیں۔

ڈیوڈ لیمی کے مطابق ہم دونوں ارکان پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں اوران کی حمایت کے لئے موجود ہیں، برطانوی حکومت کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات بحال کئےجائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More