پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پرائیویٹ پارٹنر اسکولز کی ماہانہ سبسڈی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرائیویٹ پارٹنراسکولز کی سبسڈی میں اضافے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
ترجمان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق اضافہ یکم جولائی 2025سے نافذ العمل ہو گا، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سطح پر سبسڈی میں 20سے 40فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ۔
معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب کی ہیلپ لائن پر اساتذہ کی غیر حاضری کی شکایات کا انبار لگ گیا،چند گھنٹوں میں 1400 افراد نے اسکولوں میں اساتذہ کے غائب ہونے کی شکایات کیں۔
شکایات کے مطابق ٹیچر موجود نہیں یا اپنی جگہ کسی اور ٹیچر کو تعینات کر گئے،وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ غیر حاضراساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔