شادی کی سالگرہ اچانک جنازے میں بدل گئی۔۔ رقص کرتا ہوا شخص پلک جھپکتے میں ہی دم توڑ گیا ! آخری لمحات کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 07, 2025

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک خوشیوں بھری شام ایسی اندوہناک کہانی میں بدل گئی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ معروف بزنس مین وسیم ثروت نے اپنی اور اہلیہ فرح کی شادی کی 25ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔ شادی ہال جگمگا رہا تھا، رشتے داروں اور دوستوں کی محفل سجی تھی، ہر طرف مسکراہٹیں تھیں، اور جوڑا محبت کی خوشبو میں لپٹا رقص کر رہا تھا۔

پھر اچانک، سب کچھ رک گیا! وسیم کے سینے میں شدید تکلیف اٹھی، قدم لڑکھڑائے، اور وہ اسٹیج پر ہی زمین پر گر پڑے۔ چیخ و پکار مچ گئی، لوگ دوڑ کر قریب آئے، انہیں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی، لیکن تقدیر کا فیصلہ کچھ اور تھا۔ ڈاکٹرز نے تصدیق کر دی، ’’وسیم ثروت اب اس دنیا میں نہیں رہے، ان کا دل دھوکہ دے گیا۔‘‘

یہ وہی شام تھی جہاں شادی کی کیک کٹنے والا تھا، جہاں قہقہے گونجنے تھے، جہاں محبت کی داستان مکمل ہونے جا رہی تھی، مگر قسمت نے ایک موڑ ایسا لیا کہ خوشی کا ہال ماتم کدے میں بدل گیا۔

یہ دل دہلا دینے والا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے وسیم ثروت کی زندگی کا یہ آخری رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ وہ جو چند لمحے پہلے خوشیوں کے مرکز میں تھے، اب درد بھری یاد بن چکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More