پاکستان سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل سے اب تک 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جا چکا ہے۔
3 ہزار 53 پروف آف ریذیڈنس (پی او آر) کارڈ کے حامل جبکہ 17 ہزار 694 غیر قانونی مقیم افغانیوں کو طورخم بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا ہے۔
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
خیبر پختونخوا سے 11 ہزار 134، پنجاب سے 5 ہزار 868 ، اسلام آباد سے ایک ہزار 733 ، سندھ سے 44 جبکہ آزاد کشمیر سے 39 افغانیوں کو طورخم کے راستے افعانستان بھیجا گیا ہے۔
ستمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور 4 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔