طوبیٰ انور کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

سچ ٹی وی  |  Apr 07, 2025

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خصوصیات بتا دیں۔

طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کو اپنے لیے کسی طرح کے لائف پارٹنر کی تلاش ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ لائف پارٹنر تلاش کرتے ہوئے رفاقت کو ترجیح دینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پسند تو کسی بھی انسان کو کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دوستی نہ ہو تو تعلق دیر تک قائم نہیں رہتے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے دوستی بہت ضروری ہے یعنی میرا لائف پارٹنر کوئی ایسا شخص ہو جس کے ساتھ میں مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کر سکوں۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ میں جب بھی اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کروں گی تو دوستی اور باہمی احترام کو ترجیح دوں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوئی بہت زیادہ امیر آدمی نہیں چاہتی لیکن اس کے معاشی حالات کم از کم میرے جیسے تو ہوں تاکہ اس کے ساتھ میں ذہنی طور پر سکون سے رہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More