پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان ہے، کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
100انڈیکس میں 1685 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100انڈیکس ایک لاکھ 20ہزار 623 کی سطح تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہواتھا۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر چالیس پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہو ا تھا۔