وٹامن ڈی سے مالا مال سورج کی روشنی جو آپ کے بلڈ پریشر میں کمی اور موڈ میں بہتری کا سبب بنتی ہے

بی بی سی اردو  |  Mar 30, 2025

Getty Images

عید کی چھٹیوں میں آخر کار ہم سب کو کچھ دیر کے لیے ہی سہی اپنی مصروف زندگیوں سے فراغت ملتی ہے اور اپنے بارے میں سوچنے کا موقع ملتا ہے۔

ایسے میں مارچ اور اپریل کی خنک صبح میں سورج کی روشنی میں تھوڑی دیر گزارنے سے آپ کو فوری طور پر تازگی اور مسرت کا احساس ہو گا۔

کئی برسوں سے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ بنا سن سکرین لگائے تیز دھوپ میں جانا ہماری صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔ ٘لیکن سچ یہ ہے کہ یہ تیز دھوپ ہمارے جسم کے لیے ضروری بھی ہے۔

سورج کی کرنیں آپ کا موڈ بہتر کر سکتی ہیں، بلڈ پریشر کم کر سکتی ہیں، آپ کے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتی اور آپ کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

دھوپ کے فوائد

باہر بیٹھ کر دھوپ سینکنا آپ کے ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

اگر براہِ راست دھوپ نہ ملے تو انسان کا جسم وٹامن ڈی بنانا بند کر دیتا ہے جو آپ کی ہڈیوں، پٹھوں اور مدافعاتی نظام کے لیے ضروری ہے۔

دنیا کے کچھ ممالک میں سال کے کھ ہی مہینوں میں اتنی دھوپ پڑتی ہے جس سے انسان کے جسم کو درکار ضروری وٹامن ڈی حاصل ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں ایسا صرف اپریل سے ستمبر تک ممکن ہے۔

ہمارا جسم موسمِ گرما میں حاصل کی گئی وٹامن ڈی کو محفوظ رکھتا ہے تاکہ یہ موسم سرما میں کام کرتا رہے۔

موسمِ سرما کے دوران بہت سے لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے جو ذیابیطس، ڈیمنشیا، مدافعاتی نظام کی خرابی جیسی کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی لیے گرمیوں میں وٹامن ڈی حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

دھوپ سے محض وٹامن ڈی حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے کئی دیگر فوائد بھی ہیں۔

Getty Imagesباہر بیٹھ کر دھوپ سینکنا آپ کے ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔آپ کے موڈ کو بہتر کرتا ہے

یہ تو سب جانتے ہیں کہ دھوپ میں بیٹھنے سے ایک خوشگوار سی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دھوپ آپ کے دماغ میں سیراٹونن نامی ایک ہارمون پیدا کرتی ہے جس سے نہ صرف آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے بلکہ آپ پرسکون محسوس کرتے ہیں اور اپنی توجہ بہتر طور پر مرکوز کر پاتے ہیں۔

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ابر آلود دنوں کے مقابلے میں جن دنوں سورج کی دھوپ تیز ہوتی ہے، ان دنوں لوگوں کے خون میں سیراٹونن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ موسم یا باہر کے درجہ حرارت کے پیشِ نظر دماغ میں سیراٹونن کی پیداوار کی شرح کا براہ راست تعلق سورج کی روشنی کے دورانیے سے ہے۔

اس کے علاوہ، کچھ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ براہ راست سورج کی روشنی آپ کی جلد کے خلیوں کو اینڈورفنز پیدا کرنے کے لیے متحرک کر سکتی ہے جس سے آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔

Getty Imagesسورج کی روشنی براہِ راست بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔بلڈ پریشر میں کمی

سورج کی روشنی براہِ راست بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک تجربہ کیا جس سے یہ پتا چلا کہ اگر آپ کے بازو کو محض 20 منٹ دھوپ ملے تو اس سے آپ کی جلد میں نائٹرک اوکسائیڈ کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔ نائٹرک اوکسائید آپ کی شریانوں کو پھیلاتا ہے جس سے آپ کے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔

’میری ماں میرے گہری رنگت والے بچوں سے کم جبکہ میری بہن کے گورے بچوں سے زیادہ پیار کرتی تھیں‘برش کی ساخت، ٹوتھ پیسٹ کے اجزا اور مخصوص تکنیک: دانت صاف کرنے کا صحیح وقت اور طریقہ کیا ہے؟وہ دوا جو خواتین کو انجانے میں سیکس کی ’خطرناک لت‘ میں مبتلا کر سکتی ہےابٹن اور ریٹینول جیسے جِلد نکھارنے کے مشورے اور ٹوٹکے کیا سچ مُچ اثر کرتے ہیں؟

اس بات سے قطع نظر کے آپ کی عمر کتنی ہے، وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کے لیے ضروری ہے اور یہ آپ کو مزید طاقتور بھی بنا سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وٹامن ڈی لینے سے کھلاڑیوں کے پٹھے مضبوط ہوئے۔ ایسے بھی شواہد ملے ہیں کہ وٹامن ڈی سانس کی نالی کے انفیکشن سے بچانے اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Getty Imagesایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وٹامن ڈی لینے سے کھلاڑیوں کے پٹھے مضبوط ہوئےسورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

یہ بات سچ ہے کہ آپ کو غذا سے بھی وٹامن ڈی حاصل ہوتی ہے۔ تاہم صرف غذا سے صحتمند رہنے کے لیے درکار وٹامن ڈی کی مقدار حاصل کرنا ممکن نہیں۔

وٹامن ڈی کے حصول کے لیے بہترین غذا سالمن، میکریل اور سارڈینز جیسی مچھلیاں ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں اور مشروم میں بھی وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔ تاہم خوراک کے ذریعے وافر مقدار میں وٹامن ڈی حاصل کرنا کافی مشکل ہے۔

اس کے مقابلے میں دھوپ سے وٹامن ڈی حاصل کرنا کہیں زیادہ آسان ہے۔ جب سورج کی روشنی آپ کی جلد پر پڑتی ہے تو اسے فوراً جذب کر کے اسے غذائیت کے اس طاقتور ذریعے میں تبدیل کر دیتی ہے۔

کتنی سورج کی روشنی کافی ہوتی ہے؟

وٹامن ڈی کی زیادہ سے زیادہ مقدار حاصل کرنے کے لیے آپ کو کتنی دھوپ درکار ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے، آپ کہاں رہتے ہیں اور آپ کتنے حساس ہیں۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ زیادہ دھوپ کے باعث آپ کی جلد جھلسنی نہیں چاہیے۔

گہری رنگت کی جلد میں میلانین زیادہ ہوتا ہے جو قدرتی سن اسکرین کی طرح کام کرتا ہے، تابکاری کے اثرات کو جذب کرتا ہے اور جلد کو نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وٹامن ڈی آسانی سے پیدا نہیں ہوتی۔

Getty Imagesوٹامن ڈی کی زیادہ سے زیادہ مقدار حاصل کرنے کے لیے آپ کو کتنی دھوپ درکار ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہےصرف چہرے پر دھوپ لگنا کافی نہیں

کچھ لوگوں کے خیال میں چہرے پر دھوپ لگ جانا کافی ہوتا ہے۔ لیکن سورج کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے بازوؤں اور ٹانگوں پر بھی دھوپ لگنی چاہیے۔ ابرآلود موسم میں بھی باہر جانے سے بادلوں سے چَھن کر آتی الٹر وائلٹ ریز کا کچھ نہ کچھ حصہ آپ کی جلد تک پہنچتا ہے۔

بظاہر تو دن کے ایسے وقت میں جب سورج زوروں پر ہو باہر جانا نقصان دہ معلوم ہوتا ہے مگر سچ یہ ہے کہ دوپہر کے وقت کی دھوپ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر این ویب کے مطابق دوپہر کے وقت سب سے زیادہ وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جبکہ جلد کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ تاہم یہ بات ایسے ممالک پر لاگو نہیں ہوتی جہاں دھوپ بہت تیز ہوتی ہے۔

تاہم اگر آپ زیادہ دیر کے لیے دھوپ مِیں جا رہے ہیں تو اس سے آپ کی جلد کو نقصان ہو سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے اپنی جلد کو ڈھانپیں یا سن سکرین کا استعمال کریں۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کا مشورہ ہے کہ کم از کم ایس پی ایف 30 کے درجے کی سن سکرین ہو۔

Getty Imagesکم وقت کے لیے لیکن بار بار دھوپ میں جائیں

کم وقت کے لیے لیکن بار بار دھوپ میں جانا سورج کی روشنی کا فائدہ اٹھانے کا بہترین طریقہ ہے۔ آپ شاید ایک ہی روز میں تمام سورج کی روشنی جذب کرنے کی کوشش کریں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کا بیشتر حصہ باہر جانے کے ابتدائی اوقات میں بنتا ہے۔

آپ کو اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں آپ کی جلد حساس تو نہیں یا آپ کوئی ایسی دوا تو نہیں لے رہے جس سے آپ کی جلد زیادہ حساس بن گئی ہو۔

اگر آپ کسی بھی ایسی سکن کیئر پراڈکٹس کا استعمال کر رہے ہیں جس میں ریٹینول یا دیگر مضبوط ایکسفولینٹ شامل ہیں، تو آپ کو باہر نکلنے سے پہلے سن سکرین لگانا چاہیے۔ یہ مصنوعات آپ کی سورج کی شعاؤں کے لیے حساسیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

کچھ لوگوں کے لیے باہر کافی وقت گزارنا یا اپنی جلد پر دھوپ لگانا مشکل ہو سکتا ہے۔ سردیوں کے مہینوں میں، بہت سے لوگ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایک دن میں محض 10 مائیکرو گرام وٹامن ڈی آپ کے لیے کافی ہے۔

گوری رنگت کا جنون: ’مائیں آ کر کہتی ہیں کہ بیٹی کا رشتہ آ رہا ہے، بس جلدی سے اس کا رنگ گورا کر دیں‘وہ نئے شواہد جو ’کزن کے درمیان شادیوں‘ پر پابندی کے مطالبے کی وجہ بن رہے ہیںکیا یخ پانی میں غوطے لگانے اور وٹامنز کی گولیاں کھانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے؟ڈاکٹر مریض کا معائنہ کرتے ہوئے سب سے پہلے ناخن کیوں دیکھتے ہیں؟آپ کی جِلد یہ طے کر سکتی ہے کہ آپ کی صحت کیسی ہو؟دُھوپ چہرے پرجھریوں، چھائیوں اور فائن لائنز کی وجہ: جِلد کو بوڑھا ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More