مرحوم عامر لیاقت کی بائیوگرافی فلم، نوید رضا کی بڑی خواہش

سچ ٹی وی  |  Jul 09, 2025

ڈراموں میں زیادہ تر ولن کے کردار ادا کرنے والے اداکار نوید رضا نے مرحوم عامر لیاقت کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

نوید رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں شوبز کا کوئی بھی فرد نہیں ہے، ان کے ننیال اور ددیال میں زیادہ تر افراد سرکاری ملازمتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی سرکاری ملازم کے طور پر کیریئر شروع کیا لیکن انہیں اداکاری کا شوق تھا، جس وجہ سے ہی وہ شوبز انڈسٹری میں آئے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ایک بار ایک مداح بچے نے انہیں اپنے اور ان کے اہل خانہ کے سامنے ’گندا‘ بولا، جس پر انہیں تعجب بھی ہوا۔

نوید رضا کے مطابق پہلے بچے نے ان کے ساتھ تصویر کھچوانے کی خواہش ظاہر کی لیکن بعد میں اچانک بچے نے انہیں ان کی اہلیہ اور اپنے خاندان کے سامنے ہی ’ابے او میلے‘ بول دیا، جس پر انہیں تعجب بھی ہوا۔

اسی دوران ایک اور سوال پر اداکار نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سابق کرکٹر شعیب ملک اور مرحوم عامر لیاقت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلموں میں کام کریں۔

نوید رضا نے کہا کہ عامر لیاقت کی زندگی پر ضرور فلم بننی چاہیے، کیوں کہ انہوں نے کم عمر میں بہت زیادہ کام کیے اور ان کی زندگی ایسی رہی کہ ان پر فلم بننا لازمی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ عامر لیاقت کی زندگی پر فلم بنائی جانے اور وہ اس میں کام بھی کریں۔

خیال رہے کہ ٹی وی میزبان، اسکالر و سیاست عامر لیاقت حسین جون 2022 میں اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

عامر لیاقت حسین نے پہلے دو شادیاں کیں، جو کہ دونوں طلاق پر ختم ہوئیں، انہوں نے پہلی شادی بشریٰ اقبال سے کی جب کہ دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ انور سے کی، انہیں پہلی اہلہ سے بیٹا اور بیٹی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More