گرمی اور بڑھے گی۔۔ اگلے 24 گھنٹوں میں پارہ کہاں تک جا پہنچے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Mar 21, 2025

کراچی والے تیاری کرلیں کیونکہ موسم ایک بار پھر اپنی شدت دکھانے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر قائد کا موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک بھی رہے گا۔

موسم کا پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ شہریوں کو دن کے وقت خاص احتیاط برتنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں اس وقت شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جو درجہ حرارت کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، لہٰذا شہری دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا اہتمام کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More