پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اردو کمنٹری کے ذریعے پی ایس ایل کو شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں غیر متوقع واقعہ، گراؤنڈ کی تمام لائٹس اچانک بند ہو گئیں

انہوں نے کہا کہ شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے،یہ قدم لاکھوں شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اردو کمنٹری کرکٹ شائقین کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے، سب کو بے صبری سے اردو کمنٹری کا انتظار تھا،انہوں نے کہا کہ انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More