چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار

اردو نیوز  |  Feb 27, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ دونوں ٹیموں کے لیے رسمی کارروائی ثابت ہوگا کیونکہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہیں۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آج اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔

اس میچ میں پاکستان کی کپتانی محمد رضوان کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت نجم الحسین شانتو کے پاس ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف انڈیا سے چھ وکٹوں سے شکست ہوئی۔

اسی طرح گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More