ماں بننے کا فیصلہ 33 کروڑ میں کیا۔۔ ماں بننے کیلئے شوہر سے کروڑوں روپے لینے والی یہ عورت کون ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 27, 2025

ماں بننے کا لمحہ ہر عورت کے لیے زندگی کا سب سے حسین تجربہ ہوتا ہے، ایک ایسا تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ مگر دبئی میں مقیم ایک خاتون نے ماں بننے کے اس فطری عمل کو مالی فائدے کے لیے استعمال کرکے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ملائیکہ راجہ، جو برطانیہ کی شہری ہیں اور اب اپنے کروڑ پتی شوہر اور دو بچوں کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں، کھل کر تسلیم کرتی ہیں کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ پیسے کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ ان کی پہلی ملاقات 2017 میں اپنے شوہر سے ہوئی، جس کے بعد دونوں نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ مگر ملائیکہ نے ابتدا ہی میں شوہر کو یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ اُس وقت تک ماں نہیں بنیں گی جب تک کہ ان کے اور ان کے بچوں کے مالی تحفظ کی ضمانت نہیں دی جاتی۔

ملائیکہ راجہ نے اپنے شوہر کے سامنے ایک غیر معمولی شرط رکھی— وہ تب ہی ماں بنیں گی اگر انہیں 33 کروڑ بھارتی روپے دیے جائیں! حیرت انگیز طور پر، ان کے شوہر نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ رقم ادا کر دی۔

ملائیکہ نے اس رقم کو عیش و عشرت میں خوب خرچ کیا۔ انہوں نے 15 کروڑ روپے کا ایک شاندار محل جیسا گھر خریدا، 86 لاکھ روپے کے نایاب ڈیزائنر بیگز حاصل کیے، 70 لاکھ روپے کے قیمتی زیورات خریدے اور اپنی بیٹی کے لیے خصوصی ڈیزائنر کپڑوں کا اہتمام کیا۔ یہاں تک کہ اپنی صحت اور خوبصورتی کے لیے بھی 70 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More