ابھی ہائی کورٹ کی جانب سے توشہ خان کیس میں عمران خان کی سزا معطل ہوئے چند منٹ بھی نہیں گزرے کہ سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی پھر گرفتار ڈال دی گئی ہے-
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے- سائفر کیس میں عمران خان 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں-
ایف آئی اے چئیرمین پی ٹی آئی کو کل عدالت میں پیش کرے گی- جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اٹک جیل پہنچ سکتی ہے-