ملک میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا، دسمبر 2024 کی نسبت جنوری 2025 میں چینی کی پیداوار بڑھ گئی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گنے کی فصل کے تخمینے اور 2024-25 کے مستقبل کی تشخیص سمیت چینی کی پیدا وار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 کے دوران چینی کی پیدا وار میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگرملز کسانوں کو اچھی رقم دیں تاکہ وہ گنا زیادہ کاشت کریں اور چینی کی پیداوار زیادہ ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کے چینی کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کریں گے۔