پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 530 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 375 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس مثبت رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 276 رہی۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر ڈالر278 روپے 60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔