قطری وزیرِ اعظم کی حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی تصدیق

بی بی سی اردو  |  Jan 15, 2025

ذرائع نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ 15 ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’(اسرائیلی) یرغمالیوں سے متعلق ڈیل ہو گئی ہے‘ اور یہ کہ ’انھیں (یرغمالیوں کو) جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔‘قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ایک اہم نیوز کانفرنس متوقع ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کی صبح ایک پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں نامعلوم اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ حماس نے قطری، امریکی اور مصری ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین مسودے پر اتفاق کیا ہے۔

قطری وزیرِ اعظم کی حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی تصدیق

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More