ہماری ویب | Jul 23, 2025
ضلع بونیر کے علاقے جوڑ بازار میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے نتیجے میں بازار کی متعدد دکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بارش کے بعد نالیاں اُبل پڑیں جبکہ قریبی ندیوں میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا۔
پانی مارکیٹ میں داخل ہونے سے تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور کئی دکانوں میں موجود سامان خراب ہو گیا۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More