دنیا کی ٹاپ 10 محفوظ ترین ایئرلائنز کون سی ہیں؟

اردو نیوز  |  Jan 14, 2025

سال 2024 میں کئی بڑے فضائی حادثات پیش آئے جس کے بعد مسافروں میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ایئرلائن ریٹنگز ڈاٹ کام نے دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے۔

فوربز کے مطابق ایئرلائنز ریٹنگز نے دنیا بھر سے 385 ایئرلائنز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے سیون سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت رینکنگ جاری کی ہے۔

ایئرلائنز رینٹنگز کے مطابق ایئر نیوزی لینڈ دنیا کی سب سے محفوظ ترین ایئرلائن ہے۔

ایئر نیوزی لینڈ نے 2024 اور 2025 میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ایئرلائنز رینٹنگز کے سی ای او شیرون پیٹرسن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’ایئر نیوزی لینڈ کے پاس شاندار سیفٹی ریکارڈ ہے۔ ایئر نیوزی لینڈ کے ساتھ کوئی بھی حادثہ پیش نہیں آیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایئرلائن مشکل حالات میں باقاعدگی سے آپریٹ کرتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایئرلائن کوئنز لینڈ میں بھی آپریٹ کرتی ہے جو کے پہاڑوں کے باعث مشکل ایئرپورٹ تصور کیا جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’قنطاس ایئرلائن (آسٹریلوی ایئرلائن) کا دوسرا نمبر ہے۔ قنطاس کے ساتھ حالیہ دنوں میں کچھ واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے نمبر پر نہ آ سکی۔‘

اسی طرح تیسرے نمبر پر کیتھی پیسیفک، ایمیریٹس اور قطر ایئرلائنز مشترکہ طور پر جگہ بنا سکی ہیں۔

دنیا بھر کی محفوظ ترین ایئرلائنز کی فہرست کچھ یوں ہے۔

1: ایئر نیوزی لینڈ

2: قنطاس

3: کیتھی پیسیفک، ایمیریٹس، قطر ایئرویز

4: وَرجِن آسٹریلیا

5: اتحاد ایئرویز

6: اے این اے

7: ایوا ایئر

8: کورین ایئر

9: الاسکار ایئرلائنز

10: ٹرکش ایئرلائنز

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More