جاپان کے پولٹری فارمز پر برڈ فلو کا حملہ، ہزاروں مرغیاں مار دی گئیں

اردو نیوز  |  Jan 05, 2025

جاپان کے حکام نے اتوار کو شمالی ایواتی علاقے کے ایک فارم میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد تقریباً 50 ہزار مرغیوں کو مار دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق وزارت زراعت نے کہا کہ یہ جاپان میں سیزن کا 19 ویں برڈ فلو کی وبا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ فارمز نے مرغیوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی اطلاع دی ہے اور ٹیسٹ کے نتائج نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ برڈ فلو اس کی وجہ ہے۔

علاقائی ایواتی حکومت نے کہا کہ اس نے وہاں 50 ہزار مرغیوں کو مار ڈالا۔

ایواتی میں تین کلومیٹر (1.86 میل) کے دائرے میں دو دیگر فارموں میں رکھی گئی ایک لاکھ 70  ہزار مرغیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

متاثرہ فارم کے 10 کلومیٹر کے اندر رکھی گئی تقریباً 38 لاکھ مرغیاں اس وقت زون کے اندر ہی رہیں گی۔

جمعرات کو ایواتی میں ایک اور فارم اور وسطی ایچی کے علاقے میں ایک فرم وائرس کی زد میں آگئی اور انہوں نے بالترتیب ایک لاکھ 20 ہزار اور ایک لاکھ 47 ہزار مرغیاں مارنی شروے کر دیں۔

29 دسمبر کو مشرقی ایباراکی کے ایک فارم میں وبا پھیلنے کی تصدیق ہوئی، جس کے نتیجے میں وہاں 10 لاکھ 80 ہزار مرغیاں مر گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More