انڈیا کو سڈنی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور

بی بی سی اردو  |  Jan 05, 2025

Getty Imagesجسپریت بمراہ مین آف دی سیریز قرار پائے

سڈنی میں کھیلے جانے والی بورڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر دس سال بعد یہ ٹرافی جیت لی ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلین ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہو گی جو پاکستان کے خلاف پہلا میچ جیت کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی۔

اس کے ساتھ ہی اب آسٹریلیا وہ ٹیم بن کر ابھری ہے جس نے سنہ 2008 کے بعد سے تقریباً ہر ٹیم کے ساتھ کھیلے گئے دو طرفہ ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز سے اس کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کو دیا۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے اس میچ کو آسٹریلیا نے تیسرے دن لنچ کے بعد ہی جیت کر سیریز ایک کے مقابلے تین میچوں سے جیت لی۔

اگر آسٹریلین بولر سکاٹ بولان کو میچ میں دس وکٹیں لینے کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تو سیریز میں مجموعی طور پر 32 وکٹیں لینے کے لیے انڈین پیسر جسپریت بمراہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سریز میں بمراہ نے اپنی 200 وکٹیں بھی مکمل کیں اور سب سے کم اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں مکمل کرنے والے کھلاڑی بنے۔

Getty Imagesپہلا میچ کھیلنے والے بیو ویبسٹر نے وننگ شاٹ لگایامیچ میں کیا ہوا؟

انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی مسلسل خراب فارم کی وجہ سے اس میچ سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور یہ ذمہ داری سیریز کے سب سے کامیاب بولر جسپریت بمراہ پر آئی۔

انھوں نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن انڈین ٹیم پہلے ہی 185 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جبکہ بولان نے چار اور سٹارک نے تین وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کے بیٹسمین بھی انڈین بولر کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 181 رنز پر آوٹ ہو گئی لیکن بمراہ دس اوورز کے بعد میچ سے باہر چلے گئے اور پھر انھوں نے بولنگ نہیں کی۔

چار رنز کی نفسیاتی سبقت کے ساتھ انڈیا نے بیٹنگ شروع کی لیکن وہ اس کو برقرار نہیں رکھ سکی اور بولان کے تباہ کن بولنگ کے سامنے پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے محض 162 رنزکا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر بہ آسانی حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی انڈیا کے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جانے کا خواب چکناچور ہو گيا۔

پرتھ میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ انڈیا نے 295 رنز سے جیتا۔ جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ تیسرا میچ برزبین میں برابری پر ختم ہوا جبکہ میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے 184 رنز سے جیت کر ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی۔

پانچویں میچ نے نہ صرف سیریز آسٹریلیا کے حق میں کر دی بلکہ اسے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچا دیا اور دس سال بعد بورڈرگاوسکر ٹرافی بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں میں پہنچا دی۔

تاہم سابق آسٹریلین کپتان سٹیون سمتھ ایک رنز کی کمی کے سبب ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے رہ گئے۔

EPAبمراہ اور کمنزکہاں کمی رہ گئی؟

جب یہ سوال میڈیا نے انڈین کوچ گوتم گمبھیر سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ 'انڈیا کے پاس چانسز تھے لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔' انھوں نے کہا کہ کسی ایک شعبے پر ذمہ داری ڈالنا ٹھیک نہیں کہ ہماری بیٹنگ فلاپ رہی یا بولنگ ناکام رہی۔ انھوں نے کہا کہ انڈین ٹیم کو ہر شعبے میں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

جب کپتان جسپریت بمراہ سے ان کی فٹنس کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ 'یہ تھوڑا مایوس کن ہے لیکن کبھی کبھی آپ کو اپنے جسم کی سننا پڑتی ہے اور آپ اپنے جسم سے لڑ نہیں سکتے۔ کبھی کبھی آپ کو قبول کرنا پڑتا ہے۔'

انھوں نے بتایا کہ 'پہلی اننگز کے بعد تھوڑی مشکل تھی۔ دوسرے بالروں نے بھی پہلی اننگز میں تیزی دکھائی۔ آج صبح ہونے والی بات چیت بھی اسی اعتماد کے بارے میں تھی۔ بہت سارے اگر مگر تھے لیکن پوری سیریز خوب لڑی گئی۔'

بمراہ اور وقار یونس کا موازنہ: ’عجیب ایکشن والا‘ انڈین بولر جس کی قسمت ایک اتفاق نے بدل دیکیا انڈین کرکٹ میں نامور کھلاڑیوں کا دور ختم ہو رہا ہے یا اُن کا ’آخری خواب‘ سچ ہو گاساجد خان: فوجی کا بیٹا جو ’ہر بار پرفارم کرنے پر ٹیم سے باہر ہو جاتا ہے‘سعید انور: بولرز کے لیے ’ڈراؤنا خواب‘ بننے والے اوپنر جو عمران خان کی طرح کرکٹ کی دنیا چھوڑنا چاہتے تھے

اس کے سیریز کے مثبت پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا: 'بہت سارے تجربے ہوئے اور سبق ملے۔ بہت سے نوجوان کھلاڑی آئے ہیں، مستقبل میں ہماری مدد ہوگی۔ انھوں نے بہت زیادہ تجربہ حاصل کیا ہے اور وہ مضبوطی سے آگے بڑھیں گے۔'

فاتح ٹیم کے کپتان نے پیٹ کمنز نے اسے 'غیر حقیقی' قرار دیا۔ انھوں نے کہا: 'یہ وہ اعزاز ہے جو ہمارے پاس نہیں تھا اور لڑکوں کی اس پر نظر رہی ہے۔'

انھوں نے مزید کہا کہ 'اپنے پلانز کو لے کر ہمیں پتا تھا کہ کیا کرنا ہے۔ ہم رنز کو کم سے کم رکھنا چاہتے تھے۔ ہم جانتے تھے کہ یہ ایک مشکل وکٹ ہے اور بلے بازوں کی تکنیک اچھی تھی۔ بالآخر یہ کام کرگئی اور ہمیں بے حد فخر ہے۔'

جہاں جسپریت بمراہ کے عین وقت پر ان فٹ ہونے پر لوگ تبصرہ کر رہے ہیں وہیں کوچ گوتم گمبھیر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بمراہ کی غیر موجودگی میں کوہلی کے ایک بار پھر سے کپتان بننے پر بھی تبصرہ ہو رہا ہے اور ان کی قیادت میں انڈیا کو چار رنز کی سبقت ملنے پر ان کی کپتانی کو سراہا جا رہا ہے۔

جبکہ روہت شرما کے آخری میچ سے ہٹنے کو تنقید سے بچنے کا بہانہ کہا جا رہا ہے۔

اس ساتھ محمد سراج بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کی فٹنس کی تعریف کی جا رہی ہے کہ وہ اکیلے بولر ہیں جس پر انڈیا ہر طرح کے حالات میں بھروسہ کرتی ہے۔

وراٹ کوہلی کے فارم پر بھی لوگ تنقید کر رہے ہیں کیونکہ پہلے میچ میں 100 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے بعد وہ مسلسل ناکام رہے۔ یہاں تک کہ لوگ انھیں ریٹائرمنٹ کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔

صحافی ایوان مورگن گراہم ایکس پر لکھتے ہیں: 'وراٹ کوہلی اب سینڈ پیپر دکھانے کے لیے اپنی جیبیں ٹٹول رہے ہیں، لیکن اگر آپ سکاٹ بولان کی جیب میں جھانکیں تو آپ کو کیا ملے گا؟ آپ نے اندازہ لگایا: وراٹ کوہلی۔'

ان کا اشارہ اس جانب ہے کہ کس طرح بولان نے کوہلی کو بار بار آوٹ کیا۔

https://twitter.com/mohiittverma/status/1875757665676357941

بہت سے صارفین نے خراب کپتانی اور خراب بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ٹیم کے انتخاب کو سیریز میں ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے۔

موہت ورما نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ بیٹنگ بالنگ سے لے کر ناقص ٹیم سلیکشن اور قابل اعتراض کپتانی۔۔۔۔ایمانداری سے پوچھیں تو ٹیم انڈیا اس ٹیسٹ میں جیتنے یا پچھلی دو سیریز کے بعد ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچنے کی لائق ہی نہیں تھی۔

https://twitter.com/bhogleharsha/status/1875756902917034293

معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ایکس پر لکھا 'ہر بڑی سیریز کے بعد ایک چیز جو کبھی نہیں بدلتی وہ ہے خالی پن کا احساس۔ یہ آپ کی زندگی، آپ کے خیالات اور آپ کی چند ہفتوں کی گفتگو کا اتنا بڑا حصہ ہے کہ جب یہ ختم ہو جاتی ہے تو آپ کو اچانک خالی پن محسوس ہوتا ہے۔'

اس کے ساتھ انھوں نے بمراہ کی بولنگ کو دیکھنے کے تجربے کو اپنی میڈیا کی زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیا۔

https://twitter.com/RichKettle07/status/1875748309270421756

معروف امپائر رچرڈ کیٹنبرو نے گوتم گمبھیر کے دور میں انڈین ٹیم کی کارکردگی پر لکھا کہ 'انڈین ٹیم سری لنکا سے ون ڈے سیریز دو صفر سے ہاری، ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے تین صفر سے ٹیسٹ سیریزہاری۔ ہوم گراؤنڈ پر 46 پر آل آوٹ ہوئی۔ 12 سال کی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سلسلہ ختم ہوا۔ ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ میں شکست سے دو چار ہوئی، ایم سی جی ٹیسٹ ہار گئی اور ایس سی جی ٹیسٹ ہار گئی۔'

https://twitter.com/Wanmohnev/status/1875745854767952184

ایک صارف نے پیٹ کمنز کا ایک انٹرویو شیئر کرتے ہوئے لکھا: 'پیٹ کمنز کو سنیں کہ ان کے خیالات کتنے واضح ہیں اور وہ کس طرح تمام کھلاڑیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ کوئی پی آر نہیں، کوئی ہائپ نہیں، شاندار لیڈر، وژن والا لیڈر اور اس طرح کے لوگ جیتنا جانتے ہیں۔ میرے نزدیک وہ مین آف سیریز ہیں۔'

دورہ آسٹریلیا کے دوران روہت اور کوہلی شائقین کرکٹ کے نشانے پر کیوں؟ساجد خان: فوجی کا بیٹا جو ’ہر بار پرفارم کرنے پر ٹیم سے باہر ہو جاتا ہے‘بمراہ اور وقار یونس کا موازنہ: ’عجیب ایکشن والا‘ انڈین بولر جس کی قسمت ایک اتفاق نے بدل دیجسپریت بمرا سے متعلق متنازع تبصرے پر انگلش کمنٹیٹر کی معافی: ’انسان سے غلطی ہو جاتی ہے مگر معافی مانگنے کے لیے حوصلہ چاہیے‘انڈیا کی پرتھ ٹیسٹ میں جیت: ’جیسوال کو آسٹریلیا کا سلیوٹ‘کیا انڈین کرکٹ میں نامور کھلاڑیوں کا دور ختم ہو رہا ہے یا اُن کا ’آخری خواب‘ سچ ہو گا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More