اسلام آباد کے قریبی علاقے ترنول میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد، فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ 

اردو نیوز  |  Jul 27, 2025

دارالحکومت اسلام آباد کے قریبی علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد ہوا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ترنول میں پچاس سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا ہے جبکہ گوشت کو تلف کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو بھی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا اور کیا غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More