ویلکم 2025: کہیں سال نو کا جشن تو کہیں تیاریاں

اردو نیوز  |  Dec 31, 2024

دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت نئے برس کا پھرپور طریقے سے استقبال کیا جا رہا ہے جبکہ بعض ممالک میں جہاں 2025 کو خوش آمدید کہنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں وہیں کہی پر 2024 کو منفرد طریقے سے الوادع کہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اے ایف پی کی تصاویر

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاندار آتش بازی کے ذریعے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

2025 کا جشن منانے کے لیے سڈنی کا آسمان آتش بازی کے ذریعے منور کر دیا گیا۔

فرانس میں شرکا نے 19 ویں صدی کی دہائی کے ملبوسات میں سمندر میں نہا کر 2024 کی آخری تیراکی کی۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں خواتین روایتی ڈانس کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں۔

جنوبی کوریا میں نئے سال کی آمد سے قبل ایک خاتون 2025 کے جگمگاتے سائن کی تصویر بنا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More