امریکی ایئرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

اردو نیوز  |  Dec 31, 2024

جنوبی کوریا کے بدقسمت جہاز کے حادثے کے کچھ ہی دنوں بعد لاس اینجیلس کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعے کی دوپہر کو ڈیلٹا ایئرلائنز کی فلائٹ گون زاگا یونیورسٹی باسکٹ بال کی ٹیم کو لے کر جانے والے جہاز سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعے کی دوپہر 4:30 بجے مقامی وقت کے مطابق گون گازا کی چارٹرڈ ’کی لائم ایئر فلائٹ 563‘ رن وے پر چل رہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے اچانک سے رکنے کی آواز لگائی۔

گون گازا کی چارٹرڈ فلائٹ واشنگٹن سے لاس اینجیلس آئی تھی جبکہ ڈیلٹا فلائٹ 471 لاس اینجیلس سے اٹلانٹا کے لیے اڑان بھر رہی تھی۔

اس بارے میں ایوی ایشن اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں نے ساری زندگی جہازوں کو دیکھا ہے، میں نے آج سے قبل کبھی ایئر کنٹرولر کو اتنی زور سے چیخ کر جہاز رکواتے ہوئے نہیں دیکھا۔‘ 

“STOP STOP STOP!” LAX ATC urgently called out to a Key Lime Air jet as a Delta jet took off from runway 24L. Was this a runway incursion? All of it captured live during Friday’s Airline Videos Live broadcast. pic.twitter.com/5vwQfVzggQ

— AIRLINE VIDEOS (@airlinevideos) December 28, 2024

دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایئر ٹریفک کنڑولر نے گون گازا فلائٹ کو ہدایات دی تھیں کہ وہ رن وے پر مختصر قیام کریں۔

اُدھر ڈیلٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ حادثے کے باوجود فلائٹ اپنے مقررہ وقت پر ہی روانہ ہوئی۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والی جیجو ایئر فلائٹ میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More