ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام ایکسچینج کمپنیز کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کااعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا پیڈ اپ کیپیٹل بڑھا کر ایک ارب روپے کردیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک کی منظوری کے 3ماہ کے اندر ایکسچینج کمپنیز کو کاروبار کا آغاز کرنا ہوگا۔

ملک میں سونےکی قیمتوں میں استحکام

ایکسچینج کمپنیاں لائسنس یا آٹ لیٹس اب کسی اور ادارے کو منتقل نہیں کرسکیں گی،ایکسچینج کمپنی کی معطلی یا منسوخی کے بعد 60 روز میں فارن کرنسی اسٹیٹ بینک میں جمع ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنی کو لازمی نقد کی صورت میں پیڈ اپ کیپیٹل رکھنا ہوگا، پیڈ اپ کیپیٹل قوانین پر مکمل عملدرآمد 2027 تک کرنا ہوگا۔

ملک بھر کی تمام ایکسچینج کمپنیز کا پیڈ اپ کیپیٹل مرحلہ وار بڑھے گا، ایکسچیبج کمپنیز کو دسمبر 2025 تک 60کروڑ اور دسمبر2026 تک 80 کروڑ روپے پیڈ اپ کیپیٹل برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More