این ایل سی چین سے یو اے ای تجارتی سامان کی ترسیل شروع

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی ) نے چین سے دبئی تک پاکستان کے راستے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ نظام (ٹی آئی آر) کے تحت تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی سنگِ میل پاکستان چین اقتصادی راہداری کی فعالیت میں ایک بڑا قدم ہے جو چین سے خلیجی ممالک تک نقل و حرکت کا مختصراور موثر راستہ فراہم کرتا ہے۔

ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان

یہ ترسیل خنجراب پاس کو سال بھر فعال رکھنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے، الیکٹرانک آلات سے لدا این ایل سی کا ٹرک کاشغر سے جبل علی پورٹ دبئی کی جانب روانہ ہوا،ٹرک نے اپنی پہلی منزل این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست پر مکمل کی۔

تقریب میں گلگت بلتستان حکومت کے اعلی عہدیداران، کسٹمز حکام اور تاجر برادری نے شرکت کی، کاشغر سے کراچی تک این ایل سی کے ٹرک کے ذریعے سامان کی ترسیل 8 دنوں میں کی جائے گی۔

کراچی سے کنٹینر سمندری راستے سے جبل علی بندرگاہ 2 دن میں پہنچے گا۔کاشغر سے دبئی تک سامان کو بذریعہ سمندر پہنچنے میں 30 دن لگتے ہیں جبکہ روڈ کے ذریعے یہ ترسیل صرف 10 دنوں میں مکمل ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More