دیہی علاقوں کی خواتین کیلئےسی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین کو روزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینس مفت ملیں گی۔
کوربن بوش اور ربادا نے جیتا ہوا میچ چھن لیا، شان مسعود
ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی اوربہاولپور سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ میں شامل ہیں،ڈیرہ غازی خان،لیہ، بہاولنگر اوررحیم یار خان بھی سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔
مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادو کی دیہی خواتین کو بھی مفت گائے اور بھینس ملے گی،کارڈسے 80ہزار فارمر،27ہزار روپے فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے۔
مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے،لائیو اسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔
ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ
لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے،مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔
دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے،پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے،دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے سےبرآمدات بھی بڑھیں گی۔