انڈونیشیا میں سزائے موت کی قیدی فلپائنی خاتون جکارتہ سے وطن پہنچ گئیں

اردو نیوز  |  Dec 19, 2024

انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے الزام پر سزائے موت سے بچ جانے والی فلپائنی خاتون میری جین ویلوسو تقریباً 15 سال قید کے بعد بدھ کو اپنے وطن واپس پہنچ گئیں۔

عرب نیوز کے مطابق میری جین ملیشیا سے انڈونیشیا 2.6 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں یوگیاکارتا کے ہوائی اڈے پر 2010 میں گرفتار ہوئی تھیں۔

فلپائنی خاتون  نے الزام کی تردید کرتی رہیں ان کا موقف تھا ’ بھیجنے والے نے دھوکے سے ایسا سوٹ کیس لے جانے پر مجبور کیا جس میں منشیات چھپی ہوئی تھیں اور انہیں معلوم نہیں تھا۔

عدالت نے میری جین کو 2015 میں سزائے موت سنائی لیکن فائرنگ سکواڈ کے سامنے جانے سے عین وقت پر ان کی سزا معطل کر دی گئی۔

فلپائنی خاتون کی ملک واپسی عمل 6 دسمبر کو طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ممکن ہوا، یہ معاہدہ انڈونیشیا اور فلپائن کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے لیے تھا۔

فلپائنی خاتون نے منیلا پہنچ کر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ صدر (فرڈیننڈ مارکوس جونیئر) سے میری درخواست ہے کہ مجھے معافی دلا دیں تاکہ میں آئندہ زندگی اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکوں تاہم میں بہت خوش ہوں کہ آخر کار اپنے ملک واپس آگئی ہوں۔‘

میری جین ویلوسو نے فلپائنی صدر سے معافی کی درخواست کی ہے۔ فوٹو اے پی انڈونیشیا میں 15 سال میں ایک ایسے جرم کے لیے جیل میں رہی ہوں جسے میں نے کبھی کیا ہی نہیں۔

میری جین  کی وطن منتقلی کے بعد سزائے موت کا خطرہ متروک ہو گیا ہے کیونکہ فلپائن نے سزائے موت کے قانون کو طویل عرصے سے ختم کر دیا ہے۔

منیلا پہنچنے کے بعد ملزمہ کو جیل لے جانے پر ان کے خاندان سے ملایا گیا جہاں جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے، ان کے رشتہ دار اور دوست بینرز اور پھولوں کے ساتھ استقبال  کے لیے موجود تھے۔

جین ویلوسو کی 2010 میں گرفتاری کے وقت ان کے دو بیٹے ایک سال اور 6 سال عمر کے تھے جو ائیرپورٹ پر بے صبری سے ماں کے منتظر تھے۔

ان کی 65 سالہ والدہ سیلیا نے کہا ہے ’مجھے امید ہے میری بیٹی کو معافی ملنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ میری جین نے کافی عرصہ جیل کاٹی ہے اور امید ہے  صدر فرڈیننڈ ہمیں رہائی کی صورت میں کرسمس کا تحفہ دیں گے۔

فائرنگ سکواڈ کےعین سامنے ان کی موت کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔ فوٹو اے پیاس موقع پر موجود  ویلوسو کی قانونی ٹیم کے وکیل ایڈرے اولالیا نے کہا ’ میں سمجھتا ہوں یہ خوشی کا موقع  ہے اور کرسمس کا بہترین تحفہ ہے کیونکہ اس خوشی کو اندازہ نہیں لگایا جا سکتا جو اتنے عرصے بعد اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر ملتی ہے۔

فلپائن میں بیورو آف کریکشنز کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ جنرل گریگوریو کاتا پنگ

 نے کہا ہے ’ پروٹوکول کے مطابق میری جین کو فلپائن پہنچنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے لیکن کرسمس کی شام وہ اپنے خاندان کے ہمراہ منا سکیں گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More