پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ڈاؤن۔۔ میٹا نے کیا وجہ بتائی؟

ہماری ویب  |  Dec 12, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات اچانک متاثر ہو گئیں، جس سے صارفین کو پیغامات بھیجنے، کال کرنے اور لاگ اِن رہنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا کا منظرنامہ یکسر بدل گیا جب صارفین نے اپنی شکایات مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ "ایکس" پر شیئر کرنا شروع کر دیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ میٹا کی ایپس جیسے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر نہ صرف میسجز رُک گئے بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز بھی معطل ہو گئیں۔ کچھ نے یہ بھی شکایت کی کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔

میٹا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت دی کہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایپس کی سروس متاثر ہوئی ہے، اور ان کی ٹیم مسئلہ حل کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے صارفین کو درپیش مشکلات پر معذرت بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More