سلینا گومز کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Dec 12, 2024

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز نے اپنے 36 سالہ دوست بینی بلانکو سے منگنی کی ہے۔ اس حوالے سے سلینا گومز نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے اداکارہ کو اپنی اہلیہ قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے سلینا گومز کو مبارک باد دی جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ برس (2023ء) سے ساتھ ہیں اور اب دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More