دمشق میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

اردو نیوز  |  Dec 10, 2024

شام کے دارالحکومت دمشق میں آج صبح زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان دھماکوں سے چند گھنٹے قبل سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی سرزمین پر 250 کے قریب اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیل نے شام کے اہم ترین فوجی مراکز کو تباہ کر دیا

وار مانیٹر کے مطابق اسرائیل نے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے فضائی حملوں میں ’شام میں سب سے اہم فوجی تنصیبات کو تباہ‘ کر دیا ہے۔

اسرائیل جو شام کی سرحد سے متصل ہے، نے اسد کے زوال کے بعد گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں فوج بھیج دی ہے، جسے وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر ’محدود اور عارضی اقدام‘ قرار دیا ہے۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، اسرائیل نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں ’شام کی سرزمین پر تقریباً 250 فضائی حملے‘ کیے ہیں، جس کا مقصد سابق حکومت کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے۔

وار مانیٹر نے مزید بتایا کہ ’اسرائیل نے شام کے اہم ترین فوجی مقامات بشمول ہوائی اڈوں اور ان کے گوداموں، ایئرکرافٹ سکواڈرن، راڈار، ملٹری سگنل سٹیشنز اور دیگر علاقوں میں بہت سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ کر دیے ہیں۔‘

ساحلی شہر الدقیہ کے قریب اسرائیل نے فضائی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور شامی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ ساتھ فوجی گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا۔ 

دارالحکومت دمشق میں اس کے آس پاس حملوں میں فوجی تنصیبات، تحقیقی مراکز اور الیکٹرانک وار فیئر ایڈمنسٹریشن کو نشانہ بنایا گیا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More