پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، ڈالر کی قیمت میں کی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 14 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ 9 ہزار کی سطح کو چھو لیا
واضح رہے کہ ہنڈریڈ انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.98 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر آ گیا۔