حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا: بانی پی ٹی آئی کا اعتراف

سچ ٹی وی  |  Dec 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟

عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا معیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More