جعلی رسید کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی

سچ ٹی وی  |  Dec 07, 2024

جعلی رسید کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی ہوگیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا نے ڈیوٹی جج کے پاس حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی، وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی پر بے شمار مقدمات درج ہیں،ان میں ضمانتیں کروانی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج جعلی رسید کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے دیگر مقدمات کی ضمانتوں پر بحث ہونا تھی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا نے ڈیوٹی جج کے پاس حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی، وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی پر بے شمار مقدمات درج ہیں،ان میں ضمانتیں کروانی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More