لاہور میں دکانداروں اور دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
دودھ کی قیمت 180 روپے سے 200 روپے کر دی گئی ہے، دوسری جانب دہی جو 200 روپے کلو مل رہی تھی وہ 220 سے 230 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس بارے میں دکانداروں اور دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ جانے کی وجہ سے دودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھائی ہیں، اس اضافے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی
دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ جاری کئے ہیں، گزشتہ روز کے نرخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 417 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
انڈوں کی فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ملتان میں انڈوں کی فی درجن قیمت 344 روپے جبکہ اسلام آباد میں انڈے 360 روپے سے 380 روپے درجن ہیں۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو، زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 288 روپے کلو جبکہ مرغی کے گوشت کے نرخ 415 روپے کلو ہیں۔