اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ 9 ہزار کی سطح کو چھو لیا

ہم نیوز  |  Dec 06, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1044 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 283 سے زائد پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس ایک لاکھ ، 7 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت کم ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت بڑھ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More