پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا

ہم نیوز  |  Dec 21, 2024

ملک میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا، پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن ہے، پاکستان میں پیداوار 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 14ویں اور برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ دنیا کے چاول درآمدکنندگان بڑے ممالک میں ایران، نائیجیریا، فلپائن، چین اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More