سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار300 روپےکا ہوگیا۔
10 گرام سونا 1715 روپےکمی سے2 لاکھ 32 ہزار596 روپےکا ہوگیا۔یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعدفی تولہ سونا 273300روپے کا ہوگیا تھا۔
یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار
کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟
دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔
فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔