انڈین پائلٹ کی خودکشی، ’پھندا لگانے سے قبل دوست کو ویڈیو کال‘

اردو نیوز  |  Nov 30, 2024

ایئر انڈیا کی پائلٹ سرشتی طولی نے خودکشی سے قبل اپنے دوست ادتیہ پنڈت کو ویڈیو کال کی تھی جس کی تحقیقات ممبئی پولیس کر رہی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سرشتی طولی کے دوست نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ اُن کی آپس میں تلخی ہوئی تھی۔

مبینہ طور پر دونوں کی آپس میں لڑائی کے بعد سرشتی طولی نے پھندا لگا کر خودکشی کی اور اس سے قبل ادتیہ پنڈت کو ویڈیو کال کر کے دکھایا۔

پولیس کے مطابق ادتیہ پنڈت نے سرشتی طولی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بعد میسجز ڈیلیٹ بھی کیے۔

ادتیہ پنڈت کو ممبئی پولیس نے خودکشی میں معاونت کرنے کے الزام میں حراست میں لے رکھا ہے۔

مبینہ طور پر ادتیہ پنڈت نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے سرشتی طولی سے کہا تھا کہ اگر اُس نے خودکشی کی تو اس کے بعد وہ بھی اپنی جان لے لیں گے۔

پولیس نے ادتیہ پنڈت کے موبائل فون کو فرانزک کے لیے ماہرین کو بھجوایا ہے تاکہ اُن کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کو ریکور کیا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرشتی طولی کی موت سے قبل اُن کی ادتیہ پنڈت سے دس بار فون پر بات ہوئی اور اس کے بعد اُن کے فون پر متعدد مس کالز دیکھی گئیں۔

ادتیہ پنڈت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سرشتی طولی کو انتہائی قدم اُٹھانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اور جب وہ واپس گھر پہنچے تو دروازہ باہر سے بند تھا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ایک خاتون پائلٹ سے مل کر لاک کھولنے والے ماہر کو بلایا۔ پولیس خاتون پائلٹ سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

سرشتی طولی کی عمر 25 برس تھی اور اُن کی لاش ممبئی کے مارول علاقے میں اُن کے کرائے پر لی گئی رہائش گاہ سے ملی۔

پائلٹ سرشتی طولی کی عمر 25 برس تھی۔ فائل فوٹو: این ڈی ٹی ویخاتون پائلٹ نے موت سے 15 منٹ پہلے اپنی والدہ اور خالہ سے فون پر بات کی تھی۔ اُن کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سرشتی طولی کو قتل کیا گیا۔

مبینہ طورپر انہوں نے خود کو ڈیٹا کیبل سے پھندا لگا کر خودکشی کی تاہم کوئی تحریر لکھ کر نہیں چھوڑی۔

اہلخانہ نے ادتیہ پنڈت پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے سرشتی طولی سے رقم ہتھیائی اور اُن کو سبزیوں کے علاوہ دیگر کھانوں سے روکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More