جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس گھر رہ گیا ہے تو واپس جانے کی کوفت علیحدہ ہوتی ہے اور دفتر بھی تاخیر سے پہنچنا پڑتا ہے۔لیکن امریکہ میں ایک آدمی کے لیے لنچ باکس گھر بھولنا زحمت نہیں بلکہ ایک نعمت بن گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اس شخص کی بیوی نے کال کی کہ وہ اپنا لنچ گھر پر بھول گیا ہے اور واپس آکر لے جائے۔ مگر وہ واپس نہیں جانا چاہتا تھا، اس نے ایک گروسری سٹور پر رکنے کا فیصلہ کیا تاکہ گھر جانے کے بجائے اسے کھانے کے لیے کچھ مل سکے۔ اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ اسے ’ملینیئر بکس‘ سکریچرز گیم پر تین ملین ڈالر (تقریباً 84 کروڑ روپے) مل جائیں گے۔لاٹری جیتنے کے بعد اس نے کہا کہ ’میں عام طور پر 30 ڈالر کی لاٹری نہیں کھیلتا، لیکن چونکہ میرے پاس 60 ڈالر تھے جو میں نے اس سے پہلے جیتے تھے تو میں نے سوچا کہ کھیلا جائے۔‘سٹور سے نکلنے سے پہلے ٹکٹ سکین کرتے ہوئے اس نے دیکھا کہ سکرین پر لکھا ہے ’لاٹری جیتنے والا۔‘’میں حیران تھا! مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں جیت گیا ہوں! پھر میں نے تمام صفر دیکھے!‘اس نے فوری طور پر اپنی بیوی کو کال کی تاکہ خبر شیئر کی جا سکے۔’مجھے مذاقی کرنا پسند ہے، اس لیے اسے مجھ پر یقین کرنے میں تھوڑا سا وقت لگا۔‘مالی سال 2024 میں جیفرسن کاؤنٹی نے میسوری لاٹری کے انعامات میں کھلاڑیوں کو 40.6 ملین ڈالر سے زیادہ کا انعام دیا ہے۔