مالی سال 2024ء کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے اور اس کی تاریخ میں فی الحال مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے، ٹیکس پیئر انفرادی طور پر درخواست کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے کے لیے توسیع لے سکتے ہیں۔
یکم جولائی 2024ء سے اب تک 6 لاکھ 2 ہزار افراد نئے فائلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ابھی تک 50 لاکھ 25 ہزار 870 سے زائد افراد ٹیکس ریٹرن جمع کرا چکے ہیں، 19 لاکھ 38 ہزار 615 افراد نے سال 2024ء کے لیے نِل ریٹرن فائل کی۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس ریٹرن فائلز کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹوٹل 27 لاکھ 15 ہزار ریٹرن فائل ہوئے تھے جبکہ اسی عرصے کے دوران 9 لاکھ 54 ہزار نِل ریٹرن بھی فائل ہوئے تھے۔