پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا انتہائی مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
100انڈیکس میں 1137 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 145 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 117008 پر بند ہوا۔
پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی
گزشتہ روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 341 رہی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر پانچ پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا ہو گیا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا لیکن بعد میں مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔