سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوسرے دن بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2635ڈالر کی سطح پر آگیا۔
اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 وپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 350 روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 872 08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔